28 اکتوبر، 2023، 3:35 PM

اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم پر پردہ ڈالنے کی سازش کررہا ہے، ہیومن رائٹس واچ

اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم پر پردہ ڈالنے کی سازش کررہا ہے، ہیومن رائٹس واچ

ہیومن رائٹس واچ نے صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم پر پردہ ڈال رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے تل ابیب کی جانب سے غزہ میں انٹرنیٹ کی سہولیات منقطع کرنے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل جنگی جرائم پر پردہ ڈالنے اور دنیا کی نظروں سے پنہاں کرنے  کے لئے ان اقدامات کا سہارا لے رہا ہے۔

فلسطینی صحافیوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل مواصلاتی رابطے منقطع کرنے کے بعد غزہ میں نسل کشی کرنا چاہتا ہے۔

المیادین کے مطابق انٹرنیٹ سہولیات منقطع ہونے کے بعد غزہ کا دنیا سے رابطہ کٹ گیا ہے۔

مبصرین کے مطابق غزہ پر وسیع زمینی حملے شروع ہونے کے ساتھ مواصلاتی سہولیات ختم کرنے کا مقصد جنگی جرائم اور مظالم کو میڈیا کی نظروں سے پنہاں کرنا ہے۔

حماس کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق غزہ کے شمال میں انٹرنیٹ کی سہولیات منقطع ہونے کے ساتھ ہی صہیونی فوج نے شدید حملے کئے ہیں۔

News ID 1919683

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha